• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کیلئے دفتر خارجہ کو ہدایات

شائع September 6, 2018

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر دفتر خارجہ نے تیاریاں شروع کردیں۔

اسلام آباد کے سفارتی ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر دفتر خارجہ نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر دنیا وہی سنتی ہے جو بھارت کہتا ہے، نجم الدین شیخ

سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے امریکا، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں پاکستانی سفیروں سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت رکھنے والے ان 5 ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

خصوصی ہدایات کے مطابق پاکستانی سفیر میزبان ممالک کو نئی پاکستانی حکومت کے مسئلہ کشمیر پر مضبوط موقف سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 73 واں اجلاس، ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا کے شہر نیو یارک میں ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، دفتر خارجہ کے خصوصی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر: ’اقوام متحدہ عالمی ادارے کا کردار ادا کرنے میں ناکام‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ کے سائیڈ لائن اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا جائے گا اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے دستاویزی ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔

پاکستان، رکن ممالک کو اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کا حوالہ بھی دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024