• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جاپان میں تیار منشیات کی جانچ کرنے والی 200 کٹس پاکستانی حکام کے حوالے

شائع September 13, 2018
جاپانی سفارتخانے کے نائب چیف مشن نے پاکستانی حکام کو منشیات کی جانچ کرنے والی 200 کٹس فراہم کیں — فوٹو: انعام اللہ خان
جاپانی سفارتخانے کے نائب چیف مشن نے پاکستانی حکام کو منشیات کی جانچ کرنے والی 200 کٹس فراہم کیں — فوٹو: انعام اللہ خان

منشیات اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے (UNODC) نے پاکستان اور جاپان کے تعاون سے خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور جرائم کی روکنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی کے پاکستان میں نمائندے سیزر گیوڈس اور جاپانی سفارتخانے کے نائب چیف مشن یوسوکے شندے نے پاکستانی حکام کو منشیات کی جانچ کرنے والی 200 کٹس فراہم کیں۔

مزید پڑھیں: منشیات کیس میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان گرفتار

یو این او ڈی سی نے پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے جاپان کے فنڈ کے تحت چلنے والی لیبارٹری میں تیار کردہ ٹیسٹ کٹ پاکستانی حکام کو فراہم کیں تاکہ خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سطح پر ہونے والے منظم جرائم کی روک تھام کے لیے سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے سیزار گیوڈس نے کہا کہ یو این او ڈی سی جاپان سمیت اپنے تمام ڈونرز کی مدد سے منشیات کی اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے 2016 سے 2019 کے درمیان جاپان کے تعاون سے چلنے والے اس منصوبے پر بہترین طریقے سے عملدرآمد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں جاپان کے مستقل تعاون کو بھی سراہا۔

جاپانی سفارتخانے کے نائب چیف مشن یوسوکے شندے نے پاکستان اور اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی منشیات کی اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘منی لانڈرز،منشیات اسمگلرز کے لیے دبئی ایک جنت’

انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر سیکیورٹی بہت ضروری ہے کیونکہ خطے میں استحکام ناصرف پاکستان کی سیکیورٹی بلکہ عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بہت ضروری ہے۔

اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر شیخ علی محمد نے حکومت پاکستان خصوصاً نارکوٹکس فورس کی مستقل مدد پر اقوام متحدہ اور جاپان کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024