• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

محسن خان کی زیر سربراہی کرکٹ کمیٹی تشکیل

شائع October 26, 2018
کمیٹی کے چیئرمین محسن خان ماضی میں قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں— فائل فوٹو
کمیٹی کے چیئرمین محسن خان ماضی میں قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کرکٹ کے امور میں چیئرمین احسان مانی کی معاونت کے لیے چار رکنی کرکٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کریں گے۔

کرکٹ کمیٹی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، سابق کپتان مصباح الحق، اور وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز شامل ہیں۔

کرکٹ کمیٹی ملک میں ہر سطح پر کھیل کے فروغ اور اسے بہتر بنانے کے لیے تجاویز مرتب کرے گی اور ڈومیسٹک میچز میں پلیئنک کنڈیشنز مرتب کرے گی۔

کمیٹی سلیکشن کمیٹیوں میں تعیناتیوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کوچز کی تقرری کی بھی نگرانی کرے گی اور سال میں تین مرتبہ سینئر نیشنل ٹیم کے ساتھ ساتھ ویمن اور جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ سے ملاقاتیں کرے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ امپائرز، کیوریٹرز اور ریفریز کی بہتری کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا مینجمنٹ سے ان تینوں کی سالانہ رپورٹ حاصل ہونے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

محسن خان کی زیر سربراہی کمیٹی معیاری پچز کی تیاری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں سہولیات کا جائزہ لے کر اسے بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر بھی متعلقہ امور میں کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024