• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بوجھ سے آزاد کیا جائے، محسن خان

شائع October 31, 2018
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اعلان کیا تھا— فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اعلان کیا تھا— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے قائم کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد تینوں فارمیٹ کی قیادت کا بوجھ ڈالنا صحیح نہیں اور انہیں ٹیسٹ ٹیم کے بوجھ سے آزاد کیا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی کرکٹ کے امور میں بہتری اور انہیں احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے محسن حسن خان کی زیر سربراہی چار رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس قیوم کی رپورٹ مسترد کرنے کا تاثر غلط ہے، پی سی بی

تاہم کمیٹی کے قیام کے ساتھ ہی محسن خان تنازعات میں گھر گئے جب انہوں نے نجی ٹی وی کے شو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بیوقوف گدھا کہا۔

ہیڈ کوچ نے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن خان ان سے معافی مانگیں بصورت دیگر وہ پی سی بی کی جانب سے قائم کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کمیٹی کو قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے سلسلے میں ہر سال میں کم از کم تین بار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر سے ملاقاتیں کرنی ہے۔

ایک اور نجی ٹی وی ’ہم نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ سرفراز احمد پر تینوں فارمیٹ میں قیادت کا بوجھ ڈالنا درست نہیں اور ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے سبب ذہنی طور پر پرسکون نہیں رہ سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھا جائے اور ان کی جگہ کسی سینئر کو ٹیسٹ ٹیم کی سال، ڈیڑھ سال کے لیے قیادت سونپ کر سرفراز کو آرام کا موقع دیا جائے تاکہ اسے اعتماد ملے اور وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکے۔

انہوں نے اس حوالے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی باڈی لینگویج بہت گری ہوئی تھی کیونکہ ان پر تینوں فارمیٹ میں قیادت کا بہت دباؤ تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بہت باصلاحیت ہیں اور ابھی ان کی عمر بھی زیادہ نہیں، وہ ابھی نوجوان ہیں اور کافی عرصے تک پاکستان کی قیادت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: بار کا بل نہ ادا کرنے پر امریکی فٹبال کلب کے 4 کھلاڑی گرفتار

واضح رہے کہ کرکٹ کمیٹی کے پاس کپتان کو ہٹانے کا اختیار نہیں اور وہ صرف اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی کو مشورہ دے سکتی ہے۔

تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے سرفراز احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد پاکستان کے کپتان ہیں اور اس حوالے سے کوئی دوسرا آپشن زیر غور نہیں، بورڈ انہیں مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024