• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سابق کپتان مصباح الحق نے یوٹرن لے لیا

شائع November 19, 2018 اپ ڈیٹ January 24, 2019
مصباح الحق نے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تینوں ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی— فائل فوٹو
مصباح الحق نے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تینوں ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی— فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے یوٹرن لیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ سے راہیں جدا کر لی ہیں اور وہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے مصباح الحق نے اپنی فرنچائز کا مینٹور بننے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت نہیں کریں گے۔

تاہم پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے محض چند دن قبل انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

فرنچائز کے لیے مینٹور کے بجائے بطور کھلاڑی لیگ میں حصہ لینے کی خواہش مصباح کی دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کی جانب سے عدم شرکت کا باعث بن گئی۔

پی ایس ایل کے افتتاحی اور تیسرے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیان میں کہا ہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بیان کے مطابق سابق کپتان نے پہلے فرنچائز کے ساتھ بطور مینٹور ذمہ داری نبھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر اب وہ بطور کھلاڑی فرنچائز میں شامل ہونا چاہتے تھے، جبکہ ٹیم پہلے ہی برقرار رکھے گئے دس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے اس لیے مصباح الحق کا انتخاب ممکن نہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرنچائز سابق کپتان کے فیصلے اور خدمات کا احترام کرتی ہے۔

اب مصباح الحق 20 نومبر کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے، تاہم یہ واضح نہیں کہ انہیں کس کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔

معروف ویب سائٹ 'کرک انفو' کے مطابق سابق کپتان کو گولڈ کیٹیگری میں رکھا جائے گا جہاں پشاور زلمی کی جانب سے ان کی خدمات حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024