• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

ثنا میر کی گیند ویمنز ورلڈ ٹی20 کا ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار

شائع December 11, 2018
ثنا میر نے آئرلینڈ کی کپتان کو خوبصورت لیگ بریک پر باؤلڈ کیا تھا— فائل فوٹو
ثنا میر نے آئرلینڈ کی کپتان کو خوبصورت لیگ بریک پر باؤلڈ کیا تھا— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کی ورلڈ ٹی20 میں کرائی گئی گیند کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار دے دیا گیا۔

آئی سی سی نے سابق کپتان ثنا میر کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کی کپتان کو کرائی گئی گیند کو ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔

ثنا میر نے ویمن ورلڈ ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کی کپتان کو شاندار لیگ بریک گیند پر باؤلڈ کیا تھا۔

کرکٹ فینز کے ووٹ کے بعد آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ثنا میر کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا فاتح قرار دیا۔

ویمنز ورلڈ ٹی20 میں بہترین گیند کرانے کے اعزاز کے بعد ثنا میر نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے فینز، فیملی، دوستوں اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ASIM Dec 12, 2018 11:38am
sana mir congrats. But your spell not win your team.

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024