• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ

شائع February 22, 2019 اپ ڈیٹ February 27, 2019
آرمی چیف نے ایل او سی پر قائم  مورچوں کا دورہ کیا — فوٹو: ڈان نیوز
آرمی چیف نے ایل او سی پر قائم مورچوں کا دورہ کیا — فوٹو: ڈان نیوز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چری کوٹ اور باگسر سیکٹرز پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے جوانوں کی آپریشنل تیاری اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

مزید پڑھیں: جارحیت کی گئی تو بھارت کو حیران کردیں گے، پاک فوج

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

قبل ازیں لائن آف کنٹرول آمد پر کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی ڈیفنس کمانڈ بھی موجود تھے۔

اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں اور دہشت گردی کی، ہم جنگ میں داخل ہونا نہیں چاہتے لیکن یقین دلاتے ہیں کہ اگر بھارتی جارحیت ہوئی تو ہم انہیں حیران کردیں گے اور ہر خطرے کا بھرپور صلاحیت سے جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف فوجی آپریشنز کے ذریعے مسئلہ ختم نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کوئی بہت اہم ایونٹ ہو، پاکستان کے استحکام میں بہتری آرہی ہو تو بھارت یا مقبوضہ کشمیر میں کوئی نہ کوئی ایسا حادثہ پیش آجاتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت میں یہ باتیں ہورہی ہیں کہ پاکستان جنگ کی تیاری کر رہا ہے، ہم جنگ کی تیاری نہیں کررہے بلکہ بھارت کی جانب سے جنگ اور بدلے کی دھمکیاں آرہی ہیں، ہم ایک خودمختار ریاست ہیں، ہمیں بھارت کی دھمکیوں کا جواب دینے کا حق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024