• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ایل او سی کی خلاف وزری پر بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

شائع February 26, 2019 اپ ڈیٹ February 27, 2019
مناسب وقت، جگہ پر بھارتی مہم جوئی کا جواب دیں گے— فائل فوٹو: دفترخارجہ
مناسب وقت، جگہ پر بھارتی مہم جوئی کا جواب دیں گے— فائل فوٹو: دفترخارجہ

بھارتی طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور بھرپور جواب دینے کا عندیہ دے دیا۔

خیال رہے کہ آج (26 فروری کو) بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش پر پاک فضائیہ نے بروقت ردعمل دیتےہوئے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

مزیدپڑھیں: ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

دفتر خارجہ کے قائم مقام سیکریٹری نے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کرکے پاکستانی خودمختاری اور ریاست حدود کے خلاف بھارتی جارحیت پر شدید مذمت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ 8 بھارتی فضائیہ طیارے رات 2 بج کر 54 منٹ پر آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہوئے اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔

جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی اور بھارتی طیارے غیر آباد علاقے میں پے لوڈ گرا کر واپس چلے گئے۔

دفتر خارجہ کے قائم مقام سیکریٹری نے دہشت گردوں کے کیمپ پر حملے کے بھارتی دعویٰ کو بے بنیاد اور ناقابل فہم قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد محض بھارتی عوام اور میڈیا کو تسلی دینا تھا۔

مزیدپڑھیں: بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، پاک فوج

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت سے خطے میں امن اور استحکام کو خطرہ ہے اور پاکستان اپنے ردعمل کے لیے اپنی مرضی کا وقت اور جگہ تعین کرے گا۔

خیال رہے کہ پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا کہ اب وہ پاکستان کے جواب کا انتظار کرے جو انہیں حیران کردے گا، ہمارا ردِعمل بہت مختلف ہوگا، اس کے لیے جگہ اور وقت کا تعین ہم خود کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان دشمنی میں بھی بے وقوفی دکھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر فورس کی دراندازی کی کوشش، پاک فضائیہ کا بروقت ردِ عمل

اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو نشانہ بنانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان نے مناسب وقت اور جگہ پر بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024