• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز معمول کے مطابق ہوں گے، احسان مانی

شائع February 28, 2019
ضرورت پڑنے پر حکومت سے بات بھی کریں گے، چیئرمین پی سی بی— فوٹو: پی ایس ایل
ضرورت پڑنے پر حکومت سے بات بھی کریں گے، چیئرمین پی سی بی— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پاکستان میچز معمول کے مطابق کھیلے جائیں گے، ان کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائزز کے مالکان اور عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے میچز پاکستان میں شیڈول کے مطابق ہونے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر یہ افواہیں سامنے آئیں تھیں کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ’پی اسی ایل میں کرکٹ معیار بہت اعلیٰ ہے، اس کا حصہ بننے پر خوشی ہے‘

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’سب کچھ بہتر ہے، تمام میچز شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے‘۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان جاکر پی ایس ایل میچز کھیلنے سے انکار کر رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تمام بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان جا کر کھیلنے کے لیے تیار ہیں جبکہ اس حوالے سے فرنچائز مالکان نے بھی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر حکومت سے بات بھی کریں گے۔

احسان مانی نے پڑوسی ملک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی کرکٹ میچز کی میزبانی کر رہا ہے اور وہاں تمام میچز شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور اسی طرح ہمارے میچز بھی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میں پاکستان کا دورہ مسلسل کرتا رہوں گا، ڈیرن سیمی

خیال رہے کہ وقت بھارت اس وقت آسٹریلیا کی میزبانی کر رہا ہے جہاں اسے 2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیزیز میں شکست کا سامنا پڑا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 2 مارچ سے شروع ہوگی۔

اس کے علاوہ بھارت میں ہی افغانستان اپنی ہوم سیریز آئرلینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے کل 8 میچز کھیلے جائیں گے جن میں 2 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024