• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
Live Pak India Conflict

آرمی چیف کے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا کے فوجی سربراہان سے رابطے

شائع March 1, 2019

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے فوجی سربراہان سے رابطے ہوئے۔

آرمی چیف کی پاکستان میں تعینات امریکی، برطانوی اور چینی سفیروں سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 'آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈر یو ایس سینٹ کام، برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورس اور امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں سے پاک ۔ بھارت کشیدگی پر ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔'

گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 'پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔'

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024