• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل 2019: واٹسن مین آف دی ٹورنامنٹ، حسن علی بہترین باؤلر قرار

شائع March 18, 2019
شین واٹسن نے 430 رنز بنائے، حسن علی نے 25 وکٹیں لیں — فائل فوٹو: پی ایس ایل
شین واٹسن نے 430 رنز بنائے، حسن علی نے 25 وکٹیں لیں — فائل فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور کے بہترین کھلاڑی اور بیٹسمین کا ایوارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے نام، پشاور زلمی کے حسن علی کو بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔

پی ایس ایل 2019 کا اختتام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کے ساتھ ہوا جس نے پشاور زلمی کو فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 430 رنز بنائے اور انہیں سیزن کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹیم کو اہم میچز میں کامیابی دلوانے پر شین واٹسن کو ہی مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

فائنل میں پشاور زلمی تو شکست سے دوچار ہوگئی تاہم اس کے باؤلر حسن علی کو ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔

حسن علی نے 13 میچوں میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 13.46 کی اوسط سے ریکارڈ 25 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے ساتھ ساتھ ان ہی کی ٹیم کے کیرون پولارڈ کو سیزن کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاہ بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے حصے میں آیا۔

لیوک رونکی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل کا حصہ نہیں بن سکی لیکن انہوں نے پی ایس ایل 2019 کے دوران وکٹ کے پیچھے 10 کیچ اور ایک اسٹمپ کرتے ہوئے 11 شکار کیے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے میچ میرانشاہ، خیبر، مظفرآباد میں بھی کرائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ادھر ایونٹ میں کراچی کنگز کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی تاہم اس کے نوجوان اسپنر عمر خان کو سیزن کا بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار دیا ہے۔

عمر خان نے 11 میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور 16.13 کے اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کی جس میں انہوں نے 10 مرتبہ غیرملکی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جن میں لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ بھی شامل تھی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کو اسپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور میں فرائض انجام دینے والے امپائرز اور میچ آفیشلز کو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024