• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بھارتی انتخابات: پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک، دھماکا خیز مواد بھی برآمد

شائع April 11, 2019
بھارت کی 20 ریاستوں میں آج انتخابت ہورہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
بھارت کی 20 ریاستوں میں آج انتخابت ہورہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران پرتشدد واقعات اور دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ مقامات پر دھماکا خیز ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں تڈی پتری میں ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر سی پی کے درمیان پولیس اسٹیشن کے باہر تصادم میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح ریاست کے دوران مختلف حصوں میں بھی پرتشدد واقعات رونما ہوئے، جس میں ضلع گنٹر میں وائی ایس آر سی پی کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسمبلی اسپیکر کوڈیلا سواپراسادا راؤ پر حملہ کیا۔

ادھر بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر میں ضلع گڈچھرولی میں ایتاپلی کے پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ بم سے دھماکا کیا گیا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں بھی دیسی ساختہ ڈیوائس برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی انتخابات کے وہ حقائق جنہیں آپ ضرور جاننا چاہیں گے

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے بتایا کہ ڈبرو گڑھ کے علاقے دولیاجن میں ٹی گارڈن سے گزرنے والی تیل پائپ لائن سے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بم کی اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم یہاں سے بھی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کی 543 نشستوں پر انتخابات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جو 19 مئی تک جاری رہیں گے اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، 20 ریاستوں کی 91 نشستوں پر پولنگ

پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں میں 91 نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، جس میں 14 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ جن ریاستوں میں آج (بروز جمعرات) انتخابات ہورہے ہیں ان میں اترپردیش، آروناچھل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، بھارت کے زیر تسلط جموں کشمیر، مہاراشٹرا، مزورام، مانی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشا، سکم، تیلانگانا، تری پورا، اتر پردیش، اتر کھنڈ، مغربی بنگال، اندمن، نکوبر اور لکشادیپ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024