• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

غلطی سے بی جے پی کو ووٹ دینے پر نوجوان نے اپنی انگلی کاٹ دی

شائع April 19, 2019
مذکورہ شخص مقامی سیاسی جماعت کو ووٹ دینا چاہتا تھا —تصویر: اسکرین شات
مذکورہ شخص مقامی سیاسی جماعت کو ووٹ دینا چاہتا تھا —تصویر: اسکرین شات

ایک بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے غلطی بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے پر اپنی انگلی ہی کاٹ دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں پون کمار نامی شخص کا کہنا تھا کہ اس نے غلطی سے بی جے پی کو ووٹ دے دیا۔

مذکورہ شخص مقامی سیاسی جماعت کو ووٹ دینا چاہتا تھا لیکن ووٹنگ مشین میں بہت سارے انتخابی نشانات کو دیکھ کر الجھن کا شکار ہوگیا۔

خیال رہے کہ بھارتی انتخابی طریقہ کار کے مطابق ووٹ ڈالنے کے بعد ہر ووٹر کی شہادت کی انگلی پر نہ مٹنے والی سیاہی لگائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا ’برقع‘ کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کا الزام

اس بھارتی شہری نے بھارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ویڈیو میں پون کمار کا کہنا تھا کہ ’میں ہاتھی کو ووٹ دینا چاہتا تھا لیکن غلطی سے پھول کے انتخابی نشان کو ووٹ دے دیا‘۔

خیال رہے کہ بی جے پی کا انتخابی نشان پھول ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی)، جو مقامی سیاست میں کافی اہمیت رکھتی ہے، اور دیگر 2 جماعتوں کے اتحاد کا انتخابی نشان ہاتھی ہے۔

مذکورہ شخص کا تعلق دلت برادری سے ہے (جنہیں پہلے اچھوت کہا جاتا تھا) اور بہو جن سماج پارٹی کو ووٹ بینک زیادہ تر اسی طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی رہنما پر نیوز کانفرنس کے دوران جوتے سے حملہ

خیال رہے کہ جمعرات کو منعقد ہونے والے انتخابی مرحلے کو بھارت کی ان طاقتور سیاسی جماعتوں کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے جو ریاستوں کی سیاست میں حاوی ہیں اور انہیں مقامی جماعتوں کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

یہ بات مدِ نظر رہے کہ بھارت میں عام انتخابات 7 سے زائد مرحلوں میں ہورہے ہیں جس کے بعد 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

کل 90 کروڑ ووٹرز کے ساتھ یہ انتخابات بھارت کے تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات بن گئے ہیں جو اس سے قبل کبھی دنیا کی نظروں نے نہیں دیکھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024