• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آئی سی سی نے انگلینڈ کے کپتان مورگن پر پابندی عائد کردی

شائع May 15, 2019 اپ ڈیٹ May 19, 2019
انگلینڈ کے کپتان پر سلواوور ریٹ کے سبب جرمانہ عائد کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے کپتان پر سلواوور ریٹ کے سبب جرمانہ عائد کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ کے کپتان پر ایک میچ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں تو کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن سلو اوور ریٹ کے سبب انگلش ٹیم کے کپتان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان 358رنز بنا کر بھی ہار گیا، تیسرا ون ڈے انگلینڈ کے نام

آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مورگن کو معطلی کی سزا سنائی اور ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا جبکہ بقیہ انگلش ٹیم 20فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مورگن اس سے قبل 22فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ کا جرم سرزد کر چکے ہیں اور 12ماہ کے دوران دوبارہ اسی جرم کو دہرانے پر ان پر پابندی عائد کی گئی۔

اس پابندی کے سبب آئن مورگن پاکستان کے خلاف جمعہ کو برمنگھم میں شیڈول سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹیوں سے متعلق بیان، شاہد آفریدی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

دوسری جانب انگلش بلے باز جونی بیئراسٹو کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ان کی سرزنش کی ہے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں انگلش اننگز کے 29ویں اوور میں آؤٹ ہونے پر بیئراسٹو نے اسٹمپس پر بلا مارا تھا اور اسی وجہ سے ان کی سرزنش کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024