• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بھارت: مغربی بنگال میں سیاسی ہنگامے، انتخابی مہم کا دورانیہ محدود

شائع May 15, 2019 اپ ڈیٹ May 16, 2019
الیکشن کمیش کا فیصلہ غیر اخلاقی، سیاسی طورپر جانبدار ہے، ممتا بینرجی — فوٹو: ہندوستان ٹائمز
الیکشن کمیش کا فیصلہ غیر اخلاقی، سیاسی طورپر جانبدار ہے، ممتا بینرجی — فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بھارتی الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں انتخابی مہم کے دوران حریف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں پرتشدد تصادم کے بعد انتخابی مہم کا دورانیہ ایک روز کم کر دیا۔

گزشتہ روز مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ کی انتخابی ریلی کے دوران حریف سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہنگامہ آرائی کی صورت اختیار کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'مودی جی یہ ریڈار ہے، چشمہ اتاریں اور بادلوں کو دیکھیں'

مذکورہ واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے دو افسران، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس، سی آئی ڈی انچارچ اور سیکریٹری داخلہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے بنگال کی 9 نشستوں کے لیے جمعہ کو ختم ہونے والی انتخابی مہم میں ایک روز کی کمی کرتے ہوئے اسے جمعرات کی رات 10 بجے سے روکنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے الیکشن کمیش کے فیصلے کو ’غیر اخلاقی، سیاسی طور پر جانبدار اور نامناسب‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کو محدود کرنے سے متعلق فیصلے میں 24 گھنٹے کیوں انتظار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں انتخابات کا چھٹا مرحلہ: دہلی سمیت 7 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ

ممتا بینرجی نے الزام لگایا کہ ’الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی دو انتخابی مہم ختم کرنے کا وقت فراہم کیا اور پھر مہم کا ایک دن کم کرنے کا اعلان کردیا‘۔

اس ضمن میں کانگریسی رہنما احمد پٹیل نے بھی ٹوئٹ میں الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’اگر بنگال میں صورتحال اتنی خراب ہو چکی تھی تو انتخابی مہم کو روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے اتنی تاخیر کیوں کی؟‘

خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے چھٹا مراحلہ دہلی اور 6 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ کے بعد مکمل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ: 7 ریاستوں کی 51 نشستوں پر پولنگ

ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک میں 6 ہفتوں پر محیط طویل انتخابات کے چھٹے مرحلے میں جاری ووٹنگ میں 10 کروڑ 17 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 483 پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوجائے گا جس کے بعد دیگر 60 نشستوں پر انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024