• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

شائع May 19, 2019 اپ ڈیٹ May 21, 2019
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 84رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے— فوٹو: رائٹرز
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 84رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں 351رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آئن مورگن اور جو روٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پکاتسان کو میچ میں فتح کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تاہم میچ کے نتیجے سے قطع نظر انگلینڈ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار 4 میچوں میں 340 یا اس سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 3وکٹوں کے نقصان پر 373رنز بنائے۔

سیریز کے تیسرے اور چوتھے ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 359 اور 341رنز بنائے اور آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔

اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ میچ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زائد کا مجموعہ بنانے والی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد انگلینڈ بھی یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024