• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،اقتصادی مسائل کے حل کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

شائع May 22, 2019 اپ ڈیٹ June 10, 2019
اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی — فوٹو: پی آئی ڈی
اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی — فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے اقتصادی مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں خطے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اجلاس میں ملک کے اقتصادی مسائل کے دیرینہ اور پائیدار حل کے لیے جاری کوششوں کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

کمیٹی نے علیحدہ سیشن میں گلگت بلتستان میں اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل کو فیصلہ سازی کے عمل میں ترجیح دی جائے۔

اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیر قانون محمد فروغ نسیم، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، اٹارنی جنرل انور منصور خان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024