ورلڈ کپ فائنل: گیند کی انوکھے انداز میں اسٹیڈیم میں انٹری
ورلڈکپ کے فائنل میں کرکٹ بال کی اسٹیڈیم میں انوکھے انداز میں انٹری ہوئی اور سپایہوں نے گیند کو فضاؤں کی سیر کرانے کے بعد امپائر کے سپرد کیا۔
لارڈز میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منفرد انداز میں شروع کرنے کی غرض سے ایک انوکھا انداز اپنایا۔
میچ کے لیے گیند کو میدان میں لانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا گیا جو آج سے قبل کبھی بھی عالمی کپ مقابلوں کے دوران دیکھنے کا موقع نہیں ملا اور فضاؤں کی سیرا کرانے کے بعد فائنل مقابلے کی گیند کو امپائر کے سپرد کیا گیا۔
چھاتہ بردار برٹش آرمی کی پراشوٹ رجمنٹ کے گیند کو سپاہی فضاؤں کی سیر کراتے ہوئے لارڈز کے تاریخی میدان پر اترے اور گیند کو فائنل میچ میں چوتھے امپائر کی ذمے داریاں انجام دینے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار کے سپرد کردیا۔