• KHI: Fajr 4:54am Sunrise 6:12am
  • LHR: Fajr 4:12am Sunrise 5:37am
  • ISB: Fajr 4:13am Sunrise 5:40am
  • KHI: Fajr 4:54am Sunrise 6:12am
  • LHR: Fajr 4:12am Sunrise 5:37am
  • ISB: Fajr 4:13am Sunrise 5:40am

حکومت کا ایک سال: وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے

شائع August 3, 2019
وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری بھی کی جائے گی — فائل فوٹو / اے پی پی
وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری بھی کی جائے گی — فائل فوٹو / اے پی پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اور انہیں ایک سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے ایک سال کے دوران حاصل ہونے والی 5 بڑی کامیابیوں کی رپورٹ 9 اگست تک طلب کرلی ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تمام وزارتوں کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری بھی کی جائے گی، جبکہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات بھی ہوں گی۔

صوبائی حکومتوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹس جار کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اور ایک سالہ کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ متعدد بار وزارتوں، ڈویژنز اور کابینہ اراکین سے کہہ چکے ہیں کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لیے انہیں غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ایک سال کی حکومتی عرصے کے دوران وزیر اعظم نے کئی بار مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور وزرا و حکام کو بہتری کے لیے ہدایات بھی دیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ANwer Aug 03, 2019 06:43pm
مثال کے طور پر ریلوے سے شروع کر لیں ایک سال میں سو کے قریب حادثات درجنوں جانیں گئیں ، سینکڑوں زخمی ، نقصان میں اضافہ کوئی ٹرین لاہور اور کراچی کے مابین وقت پر نہیں چلتی البتہ شیخ رشید کی گندی زبان خوب چلتی ہے #پانچ_کامیابیاں https://www.dawnnews.tv/news/1108157

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025