• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

شاداب خان کا قومی ٹیم کے ہمراہ 21ویں سالگرہ کا جشن

شائع October 4, 2019 اپ ڈیٹ October 8, 2019
شاداب خان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
شاداب خان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان 21 برس کے ہو گئے اور انہوں نے قومی ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹ کر اپنی 21ویں سالگرہ کا جشن منایا۔

قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ان دنوں لاہور میں موجود ہے اور قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کو پریکٹس کے لیے قذافی اسٹیڈیم روانگی سے قبل قومی ٹیم نے شاداب خان کی 21 ویں سالگرہ کا جشن منایا اور اس دوران کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے شاداب کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لیگ اسپنر نے ساتھی کھلاڑیوں کو کیک بھی کھلایا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں تمام کھلاڑی خوشگوار موڈ میں شاداب کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے۔

کھلاڑیوں کے کیک کھانے کے بعد مصباح الحق نے ازراہ مذاق کہا کہ جن جن کھلاڑیوں نے کیک کھایا ہے ان سے میدان کے چار چار چکر لگواؤں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024