• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

مکی آرتھر کی کراچی کنگز سے بھی چھٹی یقینی، نیا کوچ کون ہو گا؟

شائع November 6, 2019
رواں سال ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے چھٹی کردی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
رواں سال ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے چھٹی کردی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے اگلے سیزن کے آغاز سے قبل ٹیموں کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کو عہدے سے ہٹا کر اس عمل کی ابتدا کردی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آج ڈین جونز کو پی ایس ایل کی دو مرتبہ کی چیمپیئن ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا اور اس سلسلے میں سابق آسٹریلین آل راؤنڈر نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کو کوچنگ سے برطرف کردیا

اپنی اس ویڈیو میں ڈین جونز نے جہاں کوچنگ سے ہٹائے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا وہیں اپنے پیغام میں شائقین کرکٹ کو آنے والے دنوں میں ایک بڑے اعلان کی خوشخبری بھی سنائی۔

یاد رہے کہ چند ہفتوں سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ ڈین جونز کو کوچ کے عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اب اس کو عملی جامع پہنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈین جونز کی جگہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو فرنچائز کی کوچنگ کی ذمے داریاں سونپی جائیں گی جن کی قیادت میں ٹیم لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں چیمپیئن بنی تھی جبکہ ان کے ساتھ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ پی ایس ایل فرنچائز کے لیے بھی یہی ذمے داریاں انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پاکستان دوسرا ٹی20 جیت سکتا تھا لیکن کوشش نہیں کی'

ڈین جونز نے آنے والے دنوں میں بڑی خبر دینے کا اعلان کیا ہے اور عینن ممکن ہے کہ انہیں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی ذمے داری دے دی جائے۔

رواں سال ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت ٹیم مینجمنٹ کو برطرف کردیا تھا اور اب ان کی پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے بھی چھٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کراچی کنگز کے کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے لیکن کسی بھی سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کر سکی اور چاروں ایڈیشن کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

فرنچائز کی مسلسل ناکامیوں کے ساتھ ساتھ آرتھر کا قومی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد اب کراچی کنگز کے حکام نے ڈین جونز کو کوچنگ کے عہدے پر آزمانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی نگرانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو مرتبہ چیمپیئن بنی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کو ٹی20 کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے 65رنز درکار

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی طرح ملتان سلطانز نے بھی ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اس سلسلے میں سابق زمبابوین وکٹ کیپر بلے باز اینڈی فلاور سے بھی رابطے میں ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کی 2018 میں ٹام موڈی نے کوچنگ کی تھی جبکہ رواں سال یہ ذمے داریاں جنوبی افریقہ کے یوہان بوتھا نے انجام دی تھیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا عمل رواں سال دسمبر میں متوقع ہے اور ممکنہ طور پر اس سے یہ تینوں فرنچائز اپنے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان کردیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024