• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

حفیظ پر کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام، نوٹس جاری

شائع November 7, 2019
محمد حفیظ کو دورہ آسٹریلیا کے قومی ٹی20 ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ کو دورہ آسٹریلیا کے قومی ٹی20 ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے الزام میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر پر 15کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے چھپانے کا الزام ہے اور ان اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ایف بی آر نے کرکٹر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر نے بینکوں سے آل راؤنڈر کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 2014 سے 2018 تک کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔

ایف بی آر کو اس وقت شبہ ہوا جب حفیظ کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم اور ایف بی آر کو ظاہر کردہ رقم میں واضح فرق سامنے آیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق حفیظ نے 15کروڑ سے زائد کے اثاثے ظاہر نہیں کیے جس پر ان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

تاہم دوسری جانب محمد حفیظ نے کسی بھی قسم کا نوٹس ملنے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس ریٹرنز فائل کرتے ہیں اور ان کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ پر ان دنوں قومی ٹیم کے دروازے بند ہیں اور مکمل فٹنس کے ساتھ دستیاب ہونے کے باوجود آل راؤنڈر کو دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی ٹی20 ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Nov 08, 2019 06:57am
If this is done professionally is a good step. All these celebrities showing cars, foreign trips, branded bags etc must pay taxes as well. FBR must look into it. This not only set a president but also highlight the importance of paying taxes.

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024