• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

پی ایس ایل: غیرملکیوں سمیت گولڈ کیٹیگری میں شامل 325 کھلاڑیوں کا اعلان

شائع November 15, 2019 اپ ڈیٹ November 19, 2019
پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے ڈرافٹ کے لیے گولڈ کٹیگری میں شامل144 غیرملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست سمیت گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری میں شامل 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ 235 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک تمام فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر19 کرکٹرز شامل ہیں۔

رواں سال جاری کی گئی پالیسی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کرکٹر کی بنیادی کیٹیگری گولڈ رکھی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کے ناموں پر مشتمل فہرست کی منظوری قومی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ندیم خان اور ہیڈ آف پلیئر ایکوزیشن اینڈ منیجمنٹ پی ایس ایل عمران احمد خان نے دی ہے۔

باصلاحیت قومی نوجوان کرکٹرز کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں شامل ہر فرنچائز کے 16رکنی اسکواڈ میں کم از کم 2 ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے، ان ایمرجنگ کرکٹرز کی عمر23 سال سے زائد نہیں ہو سکتی۔

اس مرتبہ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 6 ایمرجنگ کرکٹرز سمیت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے 2 بہترین کھلاڑیوں کو بھی شامل کر سکتی ہے۔

پی ایس ایل کی گولڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے40، سری لنکا کے 19، بنگلہ دیش کے 10، افغانستان کے 6، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چار، چار، آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے تین، تین جبکہ کینیڈا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور امریکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

گولڈ کٹیگری میں شامل نمایاں غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے گلبدین نائب، حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد سمیت آسٹریلیا کے بین ڈنک، بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز، مصدق حسین اور تسکین احمد شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے بین ڈکٹ، کرس وُڈ، جیڈ ڈرنبیک، جیمی اوورٹن، جوئے کلارک، ریس ٹاپلے، سمیت پٹیل اور ثاقب محمود کے علاوہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ، کیون اوبرائن سمیت نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ اور جیتن پٹیل شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے فیلنڈر اور وین پارنیل اور سری لنکا کے آوشکا فرنینڈو، راجا پکسے، دنیش چندیمل، لہیرو تھیریمانے، لہیرو کمارا، نووان پرادیپ، سورنگا لکمل اور اُپل تھارنگا شامل ہیں جبکہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر، ڈیوین اسمتھ اور کیرون پاؤل سمیت زمبابوے کے جیمز ٹیلر، کائل جاروس اور سکندر رضا بھی شامل ہیں۔

گولڈ کٹیگری میں شامل اہم مقامی کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے۔

عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان(ان کی شرکت بحالی پروگرام سے مشروط ہے)، عمرگل، عثمان صالح الدین اور ذوالفقار بابر۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024