• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان کےخلاف کم رنز پر آؤٹ ہونے پر اسمتھ نے خود کو انوکھی سزا دیدی

شائع November 26, 2019 اپ ڈیٹ November 30, 2019
اسٹیون اسمتھ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بلے باز تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
اسٹیون اسمتھ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بلے باز تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بلے باز اور سابق آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ کی رنز کی بھوک کم ہونے کا نام نہیں لے رہی جس کا عملی مظاہرہ وہ رواں سال انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوران کر چکے ہیں۔

تاہم پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مایہ ناز بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

مزید پڑھیں: 5 پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کے جذبہ خیرسگالی کی داستاں

ایک ایسی وکٹ پر جہاں دیگر آسٹریلین بلے باز رنز کے انبار لگا رہے تھے، اسٹیون اسمتھ کو اپنی وکٹ گنوانے پر شدید غصہ آیا اور انہوں نے میچ کے بعد خود کو سزا دینے کی ٹھان لی۔

مایہ ناز بلے باز نے اس غلطی پر خود کو انوکھے انداز میں سزا دینے کا فیصلہ کیا تاکہ دوبارہ وہ یہ غلطی نہ دہرا سکیں جس سے کھیل سے ان کی محبت اور رنز کی بھوک کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اتوار کو میچ ختم ہونے کے بعد اسٹیون اسمتھ نے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل روانہ ہونے کے بجائے جان بوجھ کر بس چھوڑ دی اور خود کو سزا دینے کے لیے اسٹیڈیم سے لے کر ہوٹل تک دوڑ کر 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں عباس کی واپسی یقینی، پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں متوقع

اسمتھ نے اپنے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی میں رنز نہیں کرتا تو خود کو سزا دیتا ہوں اور اگر میں رنز بناتے ہوئے سنچری اسکور کروں تو میچ کے بعد خود کو ایک چاکلیٹ کے ذریعے انعام بھی دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی بھی میں رنز نہیں کرتا تو دوڑتا ہوں یا پھر جم جاتا ہوں یا پھر کچھ اور کرتا ہوں تاکہ خود کو سزا دے سکوں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024