• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، فواد عالم کی قومی ٹیم میں شمولیت متوقع

شائع December 5, 2019 اپ ڈیٹ December 9, 2019
فواد عالم کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ رنز اسکور کر رہے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
فواد عالم کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ رنز اسکور کر رہے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا جہاں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم میں 3 سے 4 تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پاکستان کو دورہ آسٹریلیا میں متواتر ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ٹی20 سیریز 0-2 سے ہارنے کے بعد آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کو تختہ مشق بناتے ہوئے دونوں میچوں میں اننگز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کیا۔

مزید پڑھیں: فواد عالم کے ٹیم میں منتخب نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

اس بدترین کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کے مطالبات اور کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کے نتیجے میں سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں متوقع ہیں۔

لاہور : سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ہفتہ کو کیا جائے گا اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ٹیم کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'فواد عالم کے پاس پرچی نہیں ہے'

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے نسیم شاہ کو انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ موسیٰ خان کو بھی اسکواڈ سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اوپنر امام الحق کی بھی ٹیم سے چھٹی متوقع ہے جبکہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں ناکام رہنے والے افتخار احمد کو بھی ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'گھر والے بھی پوچھتے ہیں تمہیں پاکستان ٹیم میں کیوں منتخب نہیں کرتے'

ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے فواد عالم کی قسمت بالآخر کھلنے کا امکان ہے اور دورہ سری لنکا کے لیے انہیں پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 864رنز بنانے والے اوپننگ بلے باز سمیع اسلم کو بھی عمدہ کارکردگی کا صلہ قومی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد عالم کی ڈبل سنچری، سرفراز کی سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی

نسیم شاہ کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر راحت علی کی شمولیت متوقع ہے جبکہ موسیٰ خان کو ڈراپ کیے جانے کی صورت میں احسان عادل یا میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکا کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے ساتھ ہی پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024