جونٹی رہوڈز کی پاکستان میں نوجوانوں کو فیلڈنگ کی تربیت
دنیا بھر میں اپنی فیلڈنگ کے لیے مشہور سابق جنوبی افریقی اسٹار کرکٹر جونٹی رہوڈز نے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے گُر بتائے۔
دنیا بھر میں اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے شہرت رکھنے والے جونٹی رہوڈز نے لودھراں میں قائم ترین اکیڈمی میں نوجوان پاکستانی کرکٹرز کو فیلڈنگ کی ٹریننگ دی۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی دعوت پر جونٹی رہوڈز نے پاکستان کا دورہ کر کے ترین اکیڈمی میں 30 نوجوان کرکٹرز کو فیلڈنگ کے اہم گر بتائے۔
انھوں نے سوشل میڈیا پر لودھراں میں قائم ترین کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیون کو فیلڈنگ کی ٹپس دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔
جونٹی 52 ٹیسٹ اور 245 ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔