• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

5وکٹیں لینے والے نسیم شاہ والدہ کے ذکر پر آبدیدہ

شائع December 23, 2019 اپ ڈیٹ December 29, 2019
نوجوان نسیم شاہ نے اپنی شاندار کارکردگی مرحوم والدہ کے نام کردی— فوٹو: اے ایف پی
نوجوان نسیم شاہ نے اپنی شاندار کارکردگی مرحوم والدہ کے نام کردی— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اپنی والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے اور اپنی کامیابی والدہ کے نام کردی۔

یشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے کیونکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی ہے اور اپنے ہوم گراﺅنڈ اور ہوم کراﺅڈ کے سامنے ایک اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنا بہت اچھی بات ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں فتح، نسیم شاہ نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں تھی لیکن وہ میری کامیابی کے لیے دعائیں کیا کرتی تھیں اور مجھ سے معلوم کرتی تھیں کہ کون جیتا کون ہارا۔

یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں نسیم شاہ کے ڈیبیو سے قبل ہی انہیں اپنی والدہ کے انتقال کی اندوہناک خبر ملی تھی۔

والدہ کے ذکر پر آبدیدہ 16سالہ نسیم نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران میری والدہ کا انتقال کا وقت میرے لیے بہت مشکل وقت تھا اور اس موقع پر آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمت دی۔

نسیم شاہ نے بتایا کہ ہمارے گاﺅں میں کرکٹ کے میدان نہیں ہیں اور کھیلوں کی سہولیات بھی نہیں ہیں، میں ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلتا تھا اور ٹی وی پر وقار یونس اور وسیم اکرم کی باؤلنگ دیکھتا تھا اور انہیں دیکھ کر مجھے فاسٹ باؤلر بننے کا شوق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی

انہوں نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر بننے کے لیے میں لاہور شفٹ ہوا، وہاں پر کلب جوائن کیا اور محنت کی اور آج آپ سب کے سامنے ہوں۔

نسیم کا کہنا تھا کہ پہلی اننگ میں جب شاہین شاہ آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں تو میں نے سوچا کہ دوسری اننگ میں میں کیوں 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ نہیں کرسکتا، میں نے دوسری اننگ میں بہت محنت کی جس کا صلہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024