• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انگلینڈ میں باؤلنگ پر پابندی

شائع December 24, 2019 اپ ڈیٹ December 25, 2019
محمد حفیظ انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹس میں باؤلنگ نہیں کراسکیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹس میں باؤلنگ نہیں کراسکیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

انگلش کرکٹ بورڈ نے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا اور انگلش کرکٹ کے زیر اہتمام ایونٹس میں ان کی باؤلنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ایکشن رواں سال 30 اگست کو وائٹالٹی ٹی20 بلاسٹ میں سمرسیٹ اور مڈل سیکس کے درمیان میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

امپائرز کی جانب سے ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد لارڈز میں باؤلنگ ریویو گروپ نے سماعت کرتے ہوئے حفیظ کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا اور باؤلنگ پر پابندی عائد کردی۔

تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد حفیظ کے بازو کا خم طے شدہ 15 ڈگری سے زیادہ ہے جس کے سبب وہ اب انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹس میں باؤلنگ نہیں کراسکیں گے۔

محمد حفیظ کا ایکشن اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کئی مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے اور انہیں متعدد مرتبہ پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے تاہم ان کے ایکشن کو قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024