• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

انڈر19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی دو طرح کی کٹ کی رونمائی

شائع January 9, 2020 اپ ڈیٹ January 10, 2020
انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ہوم اور اوے کٹ الگ الگ رکھی گئی ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی
انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ہوم اور اوے کٹ الگ الگ رکھی گئی ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی ہیں جہاں 'ہوم' اور 'اوے' دو کٹ کی رونمائی کی گئی۔

قومی انڈر نائنٹین کھلاڑیوں نے نئی کٹ کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تصاویر بھی بنوائیں ہے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

قومی ٹیم کی انڈر19 ورلڈ کپ کی کٹ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں قومی سینئر ٹیم کی کٹ سے مشابہت رکھتی ہے جو سبز رنگ کی ہے اور اس پر سفید رنگ سے کھلاڑیوں کے نام درج ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ہوم اور اوے دو کٹ جاری کی گئی ہیں اور اوے میچوں کی کٹ پیلے اور ہرے رنگ کی ہے جس میں شرٹ پر پیلے رنگ کا امتزاج نمایاں ہے۔

پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا ستارہ فخر سے سینے پر سجائیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔

پاکستان کی ٹیم عالمی کپ کے گروپ 'سی' میں موجود ہے جہاں وہ 19جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم اگلا میچ 22 جنوری کو زمبابوے اور پھر گروپ کا آخری میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عمر کے تنازع کے باعث نسیم شاہ کو انڈر 19 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیا گیا؟

آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم کی قیادت روہیل نذیر کریں گے۔

گروپ مرحلے کے بعد ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ بقیہ ٹیمیں پلیٹ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی۔

سپر لیگ مرحلے کی چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 9 فروری کو ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

روہیل نذیر(کپتان)، حیدر علی، عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر، قاسم اکرم، عامر علی، عارش علی خان، عامر خان، محمد وسیم جونیئر اور طاہر حسین۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024