• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

وسیم کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کا انڈر 19 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

شائع January 19, 2020 اپ ڈیٹ January 24, 2020
پاکستان نے پہلے میچ میں 7وکٹوں سے فتح حاصل کی— فٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان نے پہلے میچ میں 7وکٹوں سے فتح حاصل کی— فٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان نے محمد وسیم کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔

پوشفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور طاہر حسین نے ایک کے مجموعی اسکور پر دونوں اسکاٹش اوپنرز کو چلتا کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے انڈر19ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے نسیم شاہ کا نام واپس لے لیا

اس کے بعد ٹامن میکنٹوش نے جیسپر ڈیوڈسن کے ہمراہ اپنی ٹیم کے لیے میچ کی سب سے بڑی 23 رنز کی شراکت قائم کی لیکن طاہر نے 17رنز بنانے والے میکنٹوش کو بھی دھر لیا۔

اس کے بعد باؤلنگ پر محمد وسیم کو لایا گیا جنہیں نسیم شاہ کی جگہ انڈر 19 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

نوجوان باؤلر نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے سبب اسکاٹ لینڈ کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور پوری ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

محمد وسیم نے باؤلنگ پر متعارف کرائے جانے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی بقیہ 7 میں سے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے میکنٹوش 17 اور عذیر شاہ 20رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور تیسرا بڑا اسکور 11 رنز کے ساتھ ایکسٹرا کا رہا۔

محمد وسیم نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 5وکٹیں لیں جبکہ طاہر نے تین اور عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ دیکھیں: وسیم کی تباہ کن باؤلنگ کی جھلکیاں

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم بھی 4 رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی تاہم اس کے بعد کپتان روہیل نذیر اور عرفان خان نے 47رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔

پاکستان نے 12ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے انڈر19 ورلڈ کا کامیابی سے آغاز کیا، روہیل نذیر 27رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ عرفان نے ناقابل شکست 38رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد وسیم کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024