• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

سعودی عرب میں ہر گھنٹے میں 7 طلاقیں

شائع January 29, 2020
رپورٹ کے مطابق شوہر اور بیوی میں خیالات کی ہم آہنگی نہ ہونا بھی طلاق کا بڑا سبب ہے —فائل فوٹو: باتھرڈ
رپورٹ کے مطابق شوہر اور بیوی میں خیالات کی ہم آہنگی نہ ہونا بھی طلاق کا بڑا سبب ہے —فائل فوٹو: باتھرڈ

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک اور گزشتہ چند سال سے خواتین کو خودمختاری دینے میں پیش پیش سعودی عرب کے حوالے سے تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں طلاق کا رجحان گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گیا۔

سعودی عرب میں کیے جانے والے تازہ سروے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ہر گھنٹے میں 7 جبکہ یومیہ 168 طلاقیں ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل اگست 2019 میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا تھا کہ سعودی عرب میں ہر گھنٹے میں 5 طلاقیں ہو رہی ہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق اگست 2019 میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا تھا کہ ملک میں 84 فیصد طلاقیں شوہر اور بیوی کے درمیان بات چیت نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

سروے میں یہ حیران کن انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ بے جوڑ شادیوں کی وجہ سے بھی سعودی عرب میں 54 فیصد طلاقیں ہوتی ہیں اور زیادہ تر نوجوان جوڑے ہی اس عمل میں پیش پیش ہیں۔

سعودی عرب میں یومیہ 168 طلاقیں ہونے لگیں—فائل فوٹو: سعودی گزٹ
سعودی عرب میں یومیہ 168 طلاقیں ہونے لگیں—فائل فوٹو: سعودی گزٹ

سروے میں بتایا گیا تھا کہ 81 فیصد طلاقیں شوہر یا بیوی کے اہل خانہ کی جانب سے جوڑے کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

سروے میں شوہر اور بیوی کے درمیان مناسب پیار، بات چیت نہ ہونے اور ایک دوسرے کے جذبات کا احترام نہ کرنے کو بھی طلاق کی ایک بڑی وجہ بتایا گیا تھا۔

تاہم اب تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں محض 6 ماہ کے اندر طلاق کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اب وہاں ہر گھنٹے میں 7 طلاقیں ہونے لگی ہیں۔

سعودی عرب کے نشریاتی ادارے ’الاخبار‘ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ ملک میں یومیہ 168 طلاقیں ہو رہی ہیں۔

96 فیصد نوکری کرنے والی نوجوان لڑکیاں شادی کے لیے پیسے بچانے کو غیر اہم سمجھتی ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
96 فیصد نوکری کرنے والی نوجوان لڑکیاں شادی کے لیے پیسے بچانے کو غیر اہم سمجھتی ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

رپورٹ کے مطابق محض 6 ماہ کے دوران سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب ہر گھنٹے 7 طلاقیں ہونے لگی ہیں۔

رپورٹ میں طلاق کی بڑھتی شرح کو معاشرے کے لیے مہلک کینسر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان متاثرہ مرد و خواتین سمیت ان کے بچوں اور ملکی معیشت کو بھی ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں چوں کہ حکومت شادی کے لیے قرض بھی فراہم کرتی ہے جو تقریبا 24 لاکھ روپے تک ہوتا ہے اور طلاق کی وجہ سے جوڑے سرکاری قرض واپس نہیں کرپاتے۔

اسی طرح طلاق کی وجہ سے ملکی معیشت کو سالانہ 3 ارب ریال کا نقصان ہو رہا ہے۔

اس سروے سے قبل ایک اور سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب کی 96 فیصد خواتین اپنی کمائی سے شادی کے لیے رقم بچانے کا خیال نہیں رکھتیں۔

سعودی گزٹ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حال ہی میں نوجوانوں میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ محض 28 فیصد سعودی عرب کے مرد و خواتین نوجوان اپنی کمائی سے شادی کے لیے پیسے بچانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اسی سروے میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کی 99.6 فیصد برسرروزگار نوجوان لڑکیاں، جو اچھی خاصی کمائی بھی کرتی ہیں، وہ اپنی کمائی سے شادی کے لیے پیسے بچانے پر یقین نہیں رکھتیں۔

نوجوان جوڑوں میں بھی طلاق عام ہوگئی—فوٹو: رائٹرز
نوجوان جوڑوں میں بھی طلاق عام ہوگئی—فوٹو: رائٹرز

حیران کن بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں طلاق اور خواتین کی جانب سے شادی کو غیر اہم سمجھنے کے عمل میں گزشتہ 5 سال کے دوران اضافہ ہوا ہے اور ان ہی 5 برسوں میں سعودی حکومت نے خواتین کو زیادہ خودمختاری بھی دی ہے۔

اگرچہ سعودی حکومت یا سروے کرنے والے اداروں نے خواتین کی خودمختاری کو طلاقوں کی بڑھتی شرح یا شادی کو غیر اہم سمجھنے سے نہیں جوڑا ہے تاہم سماجی ماہرین پریشان ہیں کہ جیسے ہی سعودی معاشرہ سیکولر ہوتا جا رہا ہے ویسے ہی خاندانی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بے جوڑ شادیاں بھی طلاق کا بہت بڑا سبب ہیں —فوٹو: اے ایف پی
رپورٹ کے مطابق بے جوڑ شادیاں بھی طلاق کا بہت بڑا سبب ہیں —فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024