• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مشیر خزانہ کے ساتھ انا کا مسئلہ نہیں، وہ ٹھیک کام کر رہے ہیں، اسد عمر

شائع February 13, 2020
وزارت میں چیف اکنامسٹ کی پوزیشن ایک ماہ میں بھردی جائے گی، اسد عمر — فوٹو: ڈان نیوز
وزارت میں چیف اکنامسٹ کی پوزیشن ایک ماہ میں بھردی جائے گی، اسد عمر — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ کوئی انا کا مسئلہ نہیں جبکہ وہ مجموعی طور پر ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز آئی' میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ 'چینی کی برآمد کی ہم نے حمایت کی تھی لیکن سبسڈی دے کر برآمد کرنے کی مخالفت کی تھی اور وہ پہلا سال تھا جب وفاق نے سبسڈی نہیں دی جبکہ اس کے بعد کوئی شارٹ فال نہیں آیا، گندم کی برآمد کا فیصلہ اس کے وافر ذخائر اور انہیں سنبھالنے میں مسائل کی وجہ سے کیا گیا، مسئلہ اپریل 2019 میں گندم کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے سامنے آیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اُس سال گندم کی فصل میں جو 25 لاکھ ٹن کی کمی ہوئی اس کے بعد جو فیصلے ہوئے ان سے متعلق شاید دو رائے ہوسکتی ہے کہ وہ فیصلے جلدی ہونے چاہیے تھے، گندم کے حوالے سے جو فیصلے کیے گئے وہ تمام درست ثابت نہیں ہوئے، جبکہ معاملے کی فائنل رپورٹ سامنے آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا استعفیٰ منظور، حفیظ شیخ مشیر خزانہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ 'یہ ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا اختیار متعلقہ وزارتوں کے پاس ہے۔'

انہوں نے ای سی سی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق کہا کہ 'کمیٹی میں اب بھی بہت اچھے فیصلے ہو رہے ہیں اور میرے پاس کابینہ کے اجلاس میں اپنی رائے دینے کا موقع ہوتا ہے جبکہ یہ انا کا مسئلہ نہیں ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے حاصل ہونے والے بیل آؤٹ پیکج زیادہ تر وہی ہے جو میں نے وزیر خزانہ کے عہدے پر رہتے ہوئے طے کیا تھا، لیکن میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں لیکن میرے خیال میں وہ بڑی تبدیلیاں نہیں ہوں گی۔'

مزید پڑھیں: عبدالحفیظ شیخ وزارتِ خزانہ کے امور اسد عمر کی طرح چلانے کے خواہشمند

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 'میرے خیال میں وہ مجموعی طور پر ٹھیک کام کر رہے ہیں۔'

انہوں نے اپنی وزارت میں 'چیف اکنامسٹ' کی عدم موجودگی سے متعلق کہا کہ 'یہ پوزیشن ایک ماہ میں بھردی جائے گی۔'

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024