• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

رجب طیب اردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران

شائع February 14, 2020
گیلپ پاکستان نے ترک صدر کے 2 روزہ پاکستانی دورے پر سروے رپورٹ جاری کی —فوٹو: تحریک انصاف فیس بک
گیلپ پاکستان نے ترک صدر کے 2 روزہ پاکستانی دورے پر سروے رپورٹ جاری کی —فوٹو: تحریک انصاف فیس بک

سیاستدانوں کی مقبولیت سمیت دیگر سیاسی و سماجی مسائل پر سروے کرنے والے عالمی ادارے ’گیلپ انٹرنیشنل‘ کے ایک سروے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں۔

گیلپ سروے آف پاکستان اور گیلپ انٹرنیشنل کے مشترکہ سروے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان جہاں سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ دنیا کے بھی پانچویں مقبول رہنما ہیں۔

مذکورہ سروے نومبر سے دسمبر 2019 کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے 50 ممالک میں کرایا گیا تھا اور اس دوران 50 ہزار سے زائد مرد و خواتین سے رائے لی گئی تھی۔

دنیا کے 50 ممالک میں سے ہر ملک میں تقریبا ایک ہزار مرد و خواتین سے براہ راست یا آن لائن سروے کیا گیا تھا اور لوگوں سے عالمی حکمرانوں سے متعلق رائے لی گئی تھی۔

گیلپ سروے آف پاکستان کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے 13 سے 14 فروری تک کے 2 روزہ پاکستانی دورے پر جاری کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے اسلامی حکمرانوں میں مقبولیت کے سب سے زیادہ نمبر یعنی 30 فیصد حاصل کیے۔

دوسرے نمبر پر مقبول مسلمان حکمران سعودی بادشاہ جب کہ تیسرے نمبر پر ایرانی صدر ہیں—فوٹو: گیلپ سروے پاکستان
دوسرے نمبر پر مقبول مسلمان حکمران سعودی بادشاہ جب کہ تیسرے نمبر پر ایرانی صدر ہیں—فوٹو: گیلپ سروے پاکستان

فہرست کے مطابق رجب طیب اردوان کے بعد دوسرے نمبر پر 25 فیصد نمبروں کے ساتھ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر ایرانی صدر حسن روحانی ہیں جنہوں نے 21 فیصد نمبر حاصل کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں رجب طیب اردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر، امریکی و روسی صدور کے بعد پانچویں نمبر پر مقبول رہنما بھی ہیں۔

دنیا کے سب سے مقبول حکمران کا اعزاز جرمن چانسلر اینجلا مرکل کو حاصل ہوا جنہوں نے سب سے زیادہ یعنی 45 فیصد نمبر حاصل کیے۔

مقبولیت کے حوالے سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں دوسرے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن تیسرے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چوتھے ترک صدر رجب طیب اردوان پانچویں نمبر پر ہیں۔

عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول 12 حکمرانوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آٹھویں نمبر ہیں اور وہ عالمی سطح پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز، ایرانی صدر، برازیلی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے آگے ہیں۔

مقبولیت کے حوالے سے چینی صدر ساتویں نمبر پر جب کہ برطانوی وزیر اعظم چھٹے نمبر پر رہے۔

دنیا کے 12 مقبول حکمرانوں میں پاکستانی حکمران شامل نہیں—فوٹو: گیلپ سروے پاکستان
دنیا کے 12 مقبول حکمرانوں میں پاکستانی حکمران شامل نہیں—فوٹو: گیلپ سروے پاکستان

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024