• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جنوبی افریقہ کا آئندہ ماہ شیڈول دورہ پاکستان مؤخر

شائع February 14, 2020 اپ ڈیٹ February 17, 2020
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مارچ کے اواخر میں ٹی20 سیریز متوقع تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مارچ کے اواخر میں ٹی20 سیریز متوقع تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے دورہ بھارت اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کی مصروفیات کے پیش نظر پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ مارچ کے اواخر میں شیڈول سیریز مؤخر کردی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد تین ٹی20 میچز کی سیریز کی بات چیت جاری تھی اور سیریز کے انعقاد کی امید ظاہر کی گئی تھی۔

تاہم جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ بھارت کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں اکثر جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی مصروفیات کے سبب انہیں انجری سے بچانے اور ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے سیریز کا انعقاد مؤخر کردیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آخری میچ 18مارچ کو کھیلا جائے گا اور اس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کو تین ٹی20 میچوں کے لیے راولپنڈی کا دورہ کرنا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت ٹی20 سیریز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کر رہی ہے جس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جا چکی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کے 5 دنوں کے اندر ہی پروٹیز تین ٹی20 اور اتنے ہی ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کریں گے جس کا آخری میچ 7مارچ کو کھیلا جائے گا اور پھر وہ بھارت کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایم سی سی کے آنے سے ٹیموں کی دورہ پاکستان کیلئے حوصلہ افزائی ہوگی، سنگاکارا

بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز 28مارچ سے ہونا ہے اور جنوبی افریقی کرکٹ حکام نے سخت ترین شیڈول میں کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کے لیے فی الحال سیریز کو موخر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے عذر کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کی ورک لوڈ مینجمنٹ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سب کیلئے بہت معنی رکھتی ہے،سیمی

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے فیصلے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ انٹرنیشنل میچز منعقد نہیں ہوں گے بلکہ پی سی بی نے ان میچز کو دونوں ٹیموں کی فراغت کو دیکھتے ہوئے جلد دوبارہ منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سیریز کے شیڈول کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے تیار ہے اور دونوں بورڈز فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخوں پر اتفاق رائے سے فیصلہ کر لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024