• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

شائع February 15, 2020
عمران خان نے پولیس خدمت مرکز کے لیے پورٹل بھی لانچ کیا—فوٹو: وزیراعظم ہاؤس ٹوئٹر اکاونٹ
عمران خان نے پولیس خدمت مرکز کے لیے پورٹل بھی لانچ کیا—فوٹو: وزیراعظم ہاؤس ٹوئٹر اکاونٹ

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان صحت سہولت کارڈ کی تقسیم سے متعلق تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے کا آغاز پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ کوارٹر سے کیا جہاں انہیں منصوبے کے دائرہ کاراور منصوبے کے ذریعے سیکیورٹی کو موثر بنانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عمران خان نے پولیس خدمت مرکز کے لیے پورٹل بھی لانچ کیا۔

صحت سہولت کارڈز کے تحت شہری بعض ہسپتالوں میں 70 لاکھ روپے تک کا طبی علاج حاصل کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں عمران خان نے 26 جنوری کو لاہور کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیکریٹریٹ میں ون آن ون ملاقات کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024