• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی، جہانگیر خان نیشنل اسٹیڈیم میں ٹرافی لائیں گے

شائع February 17, 2020 اپ ڈیٹ February 20, 2020
اسکواڈ کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان ٹرافی کے ساتھ اسٹیڈیم میں آئیں گے — فائل فوٹو: اے پی پی
اسکواڈ کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان ٹرافی کے ساتھ اسٹیڈیم میں آئیں گے — فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی جس میں پاکستان کے کھیلوں کے سب سے بڑے سپر اسٹار اور اسکواش کے عظیم کھلاڑی ٹرافی لے کر اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

جہانگیر خان بدھ کو ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر اسٹیڈیم میں خوبصورت ٹرافی لے کر آئیں گے اور اسے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے سپرد کریں گے۔

تقریب کے دوران سرفراز احمد یہ ٹرافی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے سپرد کریں گے جو تمام فرنچائز مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ ول سلور اسمٹس نے تیار کی ہے جس کے اوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

ٹرافی کی لمبائی 65 سینٹی میٹر ہے اور اس کا کل وزن 8 کلو ہے جس میں مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔

رواں سال متعارف کرائی جانے والی ٹرافی اب پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی اور ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کیا جائے گا۔

اسکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان نے پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کو غیرمعمولی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ کی سرگرمیاں متعارف کرائیں جس سے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔

مسلسل 555 مقابلے جیتنے کے عالمی ریکارڈ کے حامل جہانگیر خان نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے دنیا کو پیغام ملے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا افتتاح 20 فروری کو ہو گا اور اسی دن پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024