• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ایس ایل میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی بھی مدمقابل

شائع February 28, 2020
پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے جہاں پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔

پاکستان کے سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے اور ملتان اور راولپنڈی ایک، ایک میچ کی میزبانی کریں گے۔

پہلے میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا اور یہ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شیڈول دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔

راولپنڈی میں آج بارش کا امکان ہے جس کے سبب میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

ممکنہ بارش کے پیش نظر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نکاسی آب کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں تاکہ میچ کو بارش کی صورت میں میچ کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر آج کا میچ کھیلے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر بارش کے باعث ٹاس نہ ہو سکا تو ٹکٹ کی 100فیصد رقم شائقین کو واپس کردی جائے گی جبکہ 5اوورز سے کم کا کھیل کھیلا گیا تو 75فیصد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تین میچ جیت کر سرفہرست ہے جبکہ تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اسلام آباد کی ٹیم دو میچوں میں دو فتوحات اور اتنی ہی شکستوں کے سبب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ایک ایک میچ میں فتح حاصل کجرنے والی کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔

لاہور قلندرز کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024