• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

آرامکو کا 2019 کا منافع 21 فیصد تک کم ہوگیا

شائع March 15, 2020
آرامکو نے 2019 میں 88 ارب 20 کروڑ روپے کا منافع ظاہر کیا جو 2018 میں 111 ارب 10 کروڑ روپے تھا۔ - رائٹرز:فائل فوٹو
آرامکو نے 2019 میں 88 ارب 20 کروڑ روپے کا منافع ظاہر کیا جو 2018 میں 111 ارب 10 کروڑ روپے تھا۔ - رائٹرز:فائل فوٹو

دنیا کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی سعودی کمپنی آرامکو نے اپنے 2019 کے منافع میں تیل کی قیمتوں اور پیداوار میں کمی کے باعث 21 فیصد کمی ظاہر کی ہے اور کہا ہے۔

دسمبر میں 29 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ابتدائی عوامی پیش کش (آئی پی او) سے اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد آرامکو کی یہ پہلا منافع کا اعلان تھا جس میں کمپنی نے اپنی کل لاگت 17 کھرب ڈالر بتائی تھی۔

آرامکو کے سی ای او امین ناصر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کمپنی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 2020 میں اپنے اخراجات کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: آرامکو نے 17 کھرب ڈالر مالیت کی 'آئی پی او' ظاہر کردی

آرامکو نے بیان میں کہا کہ 'کمپنی کو موجودہ مارکیٹ کی صورتحلا اور تیل کی قیمتوں کی وجہ سے 2020 میں کیپیٹل اخراجات 25 ارب سے 30 ارب روپے ہونے کی امید ہے جبکہ 2021 اور اس سے آگے کے اخراجات پر نظر ثانی کی جارہی ہے'۔

خیال رہے کہ برینٹ کروڈ ایل سی او فیوچرز میں تیل 33.85 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا جو آرامکو کے لسٹڈ ہونے کے وقت 64 ڈالر فی بیرل تھا۔

منافع میں کمی کے باوجود آرامکو کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2019 میں 73 ارب 20 کروڑ روپے حصہ ادا کیا اور 2020 میں 75 ارب ڈالر ادا کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا کئی سال بعد تیل کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا اعلان

آرامکو جس کی 98 فیصد حصص خلیجی ریاست کے پاس ہیں، نے 2019 میں 88 ارب 20 کروڑ روپے کا منافع ظاہر کیا جو 2018 میں 111 ارب 10 کروڑ روپے تھا۔

تجزیہ کاروں نے امید ظاہر کی تھی کہ 2019 میں آرامکو 92 ارب 60 کروڑ ڈالر کا منافع کمائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024