شاہد آفریدی کی تمام برانڈز کے لیے مفت کام کی مشروط پیشکش
قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے تمام برانڈ کے مفت کام کرنے کی مشروط پیش کردی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بڑے بڑے برانڈز کے ساتھ ان کی اشتہاری مہم کے لیے کام کیا ہے لیکن اب میں چاہتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے میری معاونت کریں۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہماری خوراک کی فراہمی کی مہم چل رہی ہے اور اب میں چاہتا ہوں کہ اسے مزید پھیلاتے ہوئے بڑے پیمانے پر یہ کام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام برانڈز کو پیشکش کرتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ مفت کام کروں گا لیکن اس کے بدلے انہیں مجھے راشن اور فنڈز درکار ہوں گے۔