• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا ریلیف فنڈ: پی سی بی نے ایک کروڑ سے زائد کی رقم عطیہ کردی

شائع April 18, 2020 اپ ڈیٹ April 24, 2020
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور عملے نے بھی فنڈ میں حصہ ڈالا— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور عملے نے بھی فنڈ میں حصہ ڈالا— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم عطیہ کردی ہے جسے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور پی سی بی کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گے جبکہ بطور ادارہ پی سی بی نے بھی ملازمین کی جانب سے عطیہ کی جانے والی مجموعی رقم کے برابر رقم عطیہ کی۔

مزید پڑھیں: میچ فکسنگ کیخلاف پی سی بی کے قانون سازی کے عزم پر آئی سی سی کا خیر مقدم

آج پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ پانچ لاکھ 36ہزار پانچ سو روپے کی رقم عطیہ کردی ہے اور اس رقم کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ کے لیے دل کھول کر عطیات دینے والے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ کرکٹ نے عملی طور پر اپنے فینز، سپورٹرز اور فالوؤرز کی عزت، احترام اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم اپنے پیرامیڈیکس اور اس وبا سے نمٹنے والے صف اول کے دیگر رضاکارون کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان بٹ صاحب! اب آپ تو ایمانداری کی بات نہ کری

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سرگرم ادارے کی حیثیت سے حکومت کے ساتھ تعاون کیا جبکہ وبا سے نمٹنے کے لیے عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے بھی پیغامات اجاگر کیے۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے اب ایک قدم آگے بڑھ کر ایک بڑی رقم عطیہ کی ہے، یہ رقم ہمارے صف اول کے رضاکاروں اور پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی مقاصد کے اصول میں پی سی بی ایک برانڈ کی حیثیت سے تعاون جاری رکھے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024