• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

عظیم پاکستانی کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی آن لائن کوچنگ کریں گے

شائع April 26, 2020 اپ ڈیٹ May 2, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے عظیم کھلاڑیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے— تصویر بشکریہ پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے عظیم کھلاڑیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے— تصویر بشکریہ پی سی بی

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اس موقع پر سابق عظیم کھلاڑیوں کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے لاک ڈاؤن کے دوران فارغ نوجوان کرکٹرز کی تربیت کا فیصلہ کیا ہے اور جاوید میانداد اور وسیم اکرم جیسے عظیم پاکستانی کرکٹر نوجوان کھلاڑیوں کی آن لائن کوچنگ کریں گے۔

مزید پڑھیں: فٹبال سے متعلق پاکستان کی کچھ سنہری یادیں

ان کوچنگ سیشنز کا انعقاد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے محکمہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے ساتھ مل کر کیا ہے جہاں ٹیم مینجمنٹ اس مشکل وقت میں کھلاڑیوں کو کھیل سے جوڑے رکھنے کے لیے منفرد اقدامات کر رہی ہے اور اس کی بدولت نوجوانوں کو ا عظیم کھلاڑیوں کے تجربات سے بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔

جاوید میانداد اور وسیم اکرم کے ساتھ ساتھ محمد یوسف، معین خان، مشتاق احمد، راشد لطیف، شعیب اختر اور یونس خان بھی کھلاڑیوں کو اپنے تجربات اور کھیل کی باریکیوں سے آگاہ کریں گے اور کسی سیریز یا ٹورنامنٹ کے حوالے سے کھلاڑیوں حکمت عملی، تیاریوں اور دیگر اہم امور سے بھی روشناس کریں گے۔

ان سیشنز میں جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان تین مختلف سیشنز میں 21 بلے بازوں سے گفتگو کریں گے جبکہ وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ باؤلرز کو لیکچر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جوفرا آرچر نے اپنا ورلڈ کپ میڈل گُم کردیا

اس کے علاوہ 6 اسپنرز کو مشتاق احمد اہم گر سکھائیں گے جبکہ معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کی رہنمائی کریں گے۔

1975 سے 1996 تک 357 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان نمائندگی کرتے ہوئے 16ہزار سے زائد رنز بنانے والے جاوید میانداد پیر کو کھلاڑیوں کو لیکچر دیں گے جبکہ وسیم اکرم منگل کو باؤلرز کو گر سکھائیں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ میں ان تمام کرکٹرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے تجربات ان نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز سے شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: 'دھونی کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہو چکا ہے'

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کے پاس بہت متاثر کن کہانیاں ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑی ان سے جو کچھ بھی سنیں اسے ذہن نشین کرتے ہوئے سیکھنے کی کوشش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ اگلی سیریز انگلینڈ سے ہے، ان میں سے اکثر کھلاڑی انگلینڈ میں سیریز جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں لہٰذا یہ جانتے ہیں کہ سیریز کے لیے کس طرح سے تیاری کرنی ہے۔

پاکستان کے سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ مجھے کرکٹ کے حوالے سے اپنے خیالات ان نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کر کے بہت خوشی ہو گی، میں نے کبھی بھی کتابی کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ میں نے کھیل پر تحقیق کر کے اپنی ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلی کی اور یہی میری کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا کرکٹ سیزن جولائی تک مؤخر، ویسٹ انڈیز سے سیریز بھی زد میں

انہوں نے میں ان نوجوان کھلاڑیوں کوایک ایسے پہلو سے روشناس کراؤں گا جس سے ان اپنی انفرادی اور ٹیم کی کاکرردگی بہتر ہو گی، یہ میری ٹیم ہے اور یہ میرے کھلاڑی ہیں اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جو بھی ہو سکا وہ کروں گا۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اس پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کے ان عظیم کھلاڑیوں کو ایک ہفتے تک سن سکتا ہوں، یہ ہم سب کے رول ماڈل ہیں اور ان سے کہانیاں سننا ایک بہترین تجربہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر اور وسیم اکرم کو سننا سب سے دلچسپ مرحلہ ہو گا اور ہمیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ وہ اپنے حریف کو کیسے جانچتے تھے اور کس طرح اپنی صلاحیت اور تیز باؤلنگ سے انہیں زیر کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024