• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

برازیل میں ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں، دنیا میں کیسز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد

شائع May 20, 2020
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک دن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ دنیا بھر میں مجموعی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد وشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50 لاکھ 15 ہزار 742 ہے۔

تازہ اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 3 لاکھ 25 ہزار 509 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 19 لاکھ 79 ہزار 223 متاثرین صحت یاب بھی ہوئے۔

برازیل میں بدترین اضافہ

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں ایک دن میں ایک ہزار 179 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 983 ہوگئی ہے۔

برازیل کورونا سے بدترین متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 885 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

برازیل کے صدر بولسونارو کا کہناتھا کہ وزارت صحت کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کے استعمال پر نیا ضابطہ اخلاق جاری کرے گی۔

برازیل نے کورونا کے کیسز کی تعداد میں برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور امریکا، روس، اسپین کے بعد چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز برازیل میں سامنے آئے ہیں۔

روس میں مزید 8 ہزار 764 کیسز رپورٹ

روس میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے تاہم گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری شرح میں کسی حد تک کمی آگئی ہے۔

روس میں مزید 8 ہزار 764 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 705 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس نے روس میں مزید 135 افراد کی جان لی اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو کر مجموعی تعداد 2 ہزار 972 ہے جو دیگر متاثرہ ممالک کے مقابلے میں کم شرح ہے۔

روس میں اس وقت زیرعلاج 2 لاکھ 20 ہزار 341 متاثرین میں سے 2300 کی حالت خطرے میں ہے۔

امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 93 ہزار سے بھی زائد

امریکا دنیا میں کوروا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں مزید 745 کیسز اور 28 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیویارک کورونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز ہے جبکہ پورے ملک میں کیسز کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 328 تک پہنچ چکی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 28 ہلاکتوں کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 93 لاکھ 564 ہوگئی ہے۔

نیویارک میں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 630 اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 648 ہے۔

نیوجرسی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 14 اور ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 591 ہے، ریاست الینوئس میں 98 ہزار 30 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 4 ہزار 379 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024