• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں کلیم امام، واجد ضیا بھی شامل

شائع June 6, 2020
گریڈ 21 کے 43 پی اے ایس افسران ترقیوں کے اہل تھے—فائل فوٹو:شٹر اسٹاک
گریڈ 21 کے 43 پی اے ایس افسران ترقیوں کے اہل تھے—فائل فوٹو:شٹر اسٹاک

اسلام آباد: ملک کے ایک اعلیٰ سطح کے سیلیکشن بورڈ نے مختلف کیڈرز کے سینئر سول سرونٹس اور کچھ بیوروکریٹس کی ترقی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ان افسران میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا اور سندھ پولیس کے سابق سربراہ کلیم امام بھی شامل ہیں جنہیں 22 گریڈ میں ترقی دی گئی۔

سیلیکشن بورڈ کی سربراہی وزیراعظم عمران خان نے کی جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر شہزاد ارباب اور کابینہ ڈویژن، اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کے سیکریٹریز کے ساتھ ساتھ کچھ سینئر بیوروکریٹس شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سینئر بیوروکریٹس کی ترقی کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی

تاہم عہدوں کی ان ترقیوں کا نوٹیفکیشن جمعہ کی شام تک جاری نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع نے ڈان کو یہ بھی بتایا کہ جن افسران کی ترقیاں منظور ہوئیں ان میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) سے ہے جسے پہلے ڈسٹرک منیجمنٹ گروپ کہا جاتا تھا اور گریڈ 21 کے 43 پی اے ایس افسران ترقیوں کے اہل تھے۔

جن پی اے ایس افسران کو اعلیٰ عہدے پر ترقی دی گئی ان میں چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر مطاہر نیاز رانا، سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر نذیر اختر، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری محمد صالح فاروقی، سابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر تنویر احمد قریشی شامل ہیں۔

جبکہ جو افسران اب تک پوسٹنگ کا انتظار کررہے ہیں ان میں محمد مشتاق چندانہ، خاقان بہادر، منیر اعظم اور ڈاکٹر عصمت آرا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ترقی پانے والوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران کی اکثریت

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ڈی جی ایف آئی اے اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسر واجد ضیا کے علاوہ سندھ کے سابق انسپکٹر جنرل کلیم امام شامل ہیں۔

اسی طرح ملٹی لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ (ایم ایل سی) کیڈر کے مسعود چوہدری شامل ہیں جنہیں اعلٰی عہدے پر ترقی دی گئی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کیڈر کی پوسٹ 2014 میں تخلیق کی گئی تھی جس کے بعد یہ تیسرے ایم ایل سی افسر ہیں جنہیں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔

دوسری جانب کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ افسر ڈاکٹر یوسف خان کو بھی گریڈ 22 میں پروموٹ کردیا گیا جو اس وقت کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں بطور کمرشل قونصلر کام کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ نے پاکستان فارن سروس کے 4، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے 3، انکم ٹیکس گروپ کے 2 افسران اور کسٹم اور پاکستان پوسٹ گروپ کے ایک ایک افسر کو بھی ترقی دی۔


یہ خبر 6 جون 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024