• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے بجٹ میں 650 ارب روپے مختص

شائع June 12, 2020
توانائی اور بجلی کے منصوبوں کے لیے 80ارب مختص کیے گئے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
توانائی اور بجلی کے منصوبوں کے لیے 80ارب مختص کیے گئے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے رواں مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے 650 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

حکومت نے منصوبوں کی لاگت میں اضافے سے بچنے کے لیے جاری منصوبوں کے لیے 73 فیصد اور نئے منصوبوں کے لیے 27 فیصد رقم مختص کی ہے۔

مزید پڑھیں: صحت کیلئے 25 اور تعلیم کے لیے 83 ارب روپے سے زائد مختص

بجٹ پیش کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ سماجی شعبے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کے لیے گزشتہ سال کے 206 ارب روپے کے مقابلے میں نئے مالی سال میں 249 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک فنانس منیجمنٹ ایکٹ 2019 کی دفعات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ، اس حوالے سے بڑے شعبوں کے لیے مختص رقوم کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اس پروگرام کے تحت جن شعبوں کے رقم مختص کی گئی ہے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

  • کورونا و دیگر آفات کی روک تھام کے لیے 70 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
  • توانائی اور بجلی کے منصوبوں کے لیے 80 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
  • آبی منصوبوں اور پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے 69 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس سے روزگار کے 30 سے زائد مواقع پیدا ہوں گے۔
  • نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی پیک کے منصوبوں کو وسائل کی فراہمی کے لیے 118 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ریلوے منصوبوں کے لیے 24 ارب رکھے گئے ہیں جبکہ مواصلات کیلئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

  • پبلک سیکٹر ڈیولمپنٹ پروگرام کے تحت صحت کے شعبے کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ تعلیمی اصلاحات کے لیے 5 ارب اور تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024