• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری، 5اگست سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز

شائع July 7, 2020 اپ ڈیٹ July 15, 2020
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا ہے اور دورے میں قومی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ اگلے دونوں ٹیسٹ میچز ساؤتھمپٹن میں بالترتیب 13 سے 17 اگست اور 21 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: طویل دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم میں جھگڑے ہو سکتے ہیں، انضمام الحق

دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روز قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ آپس میں اسکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔

قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی ہلاکت پر سری لنکن کرکٹر مینڈس گرفتار

قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول مندجہ ذیل ہے:

  • 6سے 12 جولائی: پریکٹس، انٹرااسکواڈ میچز اور آرام، نیو روڈ
  • 13 جولائی: ڈربی شائر روانگی
  • 15 سے 30 جولائی: پریکٹس، انٹراسکواڈ میچزاور آرام، دی کاؤنٹی گراؤنڈ
  • یکم اگست: مانچسٹر روانگی
  • 5 سے 9 اگست: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
  • 10 اگست: ساؤتھمپٹن روانگی
  • 13 سے 17 اگست: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن
  • 21 سے 25 اگست: تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن
  • 26 اگست: مانچسٹر روانگی
  • 28 اگست: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
  • 30 اگست: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
  • یکم ستمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر
  • 2ستمبر: لاہور روانگی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024