• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

نسیم اور عباس کی عمدہ فارم، انگلینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شائع July 18, 2020 اپ ڈیٹ July 25, 2020
محمد عباس اور نسیم شاہ نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں— فائل فوٹوز: اے ایف پی
محمد عباس اور نسیم شاہ نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں— فائل فوٹوز: اے ایف پی

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی جوڑی نسیم شاہ اور محمد عباس نے وارم اپ میچ میں فارم کا ثبوت دے کر میزبان ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

انگلینڈ میں آئسولیشن کا عرصہ گزارنے کے بعد پاکستانی اسکواڈ نے ڈربی کے انکورا کاؤنٹی گراؤنڈ میں آپس میں وارم اپ میچ کھیلا جس میں باؤلرز نے فارم کا ثبوت پیش کیا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نےویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز 469 رنز پر ڈیکلیئر کردی

معروف ویب سائٹ 'کرک انفو' کے مطابق وارم اپ میچ میں ایک ٹیم کی قیادت اظہر علی اور دوسرے کی بابر اعظم نے کی۔

نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ کے سامنے بابر اعظم کی ایک نہ چلی اور صرف 12رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مستقبل کے اسٹار قرار دیے جانے والے 17سالہ فاسٹ باؤلر نے چھوٹے رن اپ کے باوجود ایک سلو پچ پر تیز رفتار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا لیکن انہیں اپنی عمدہ باؤلنگ کا انعام پانے کے لیے کھانے کے وقفے تک کا انتظار کرنا پڑا۔

میچ کے ابتدائی گھنٹے میں امام الحق اور شان مسعود نے وکٹ بچانے کو ترجیح دی اور اس دورانیے میں حد سے زیادہ محتاط انداز اپناتے ہوئے صرف 3 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ریال میڈرڈ کا لالیگا چمپیئن بنناچمپیئنز لیگ کی فتوحات سے بڑی خوشی ہے، زیڈان

کھانے کے وقفے تک بابر اعظم کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 86 رنز بنائے تھے جس میں فیلڈرز نے اہم کردار ادا کیا اور 23 کے انفرادی اسکور پر شان مسعود کا پہلی سلپ میں کیچ ڈراپ کیا۔

تاہم دوسرے سیشن میں عباس اور نسیم شاہ کی عمدہ باؤلنگ سے میچ دوبارہ متوازن ہو گیا اور 92 کے مجموعی اسکور پر عباس نے شان کی 42 رنز کا خاتمہ کردیا۔

حیدر علی نے عباس کو شاندار چھکا جڑا لیکن دوسرے اینڈ سے نسیم کی تیز رفتاری کے آگے ان کی ایک نہ چلی اور وہ پویلین لوٹ گئے جبکہ اس سے قبل وہ امام کا کام بھی تمام کر چکے تھے۔

بابر اعظم چائے کے وقفے سے قبل عباس کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ فواد عالم بھی وکٹ پر بہت مشکل میں گھرے نظر آئے اور ایک موقع پر نسیم کا تیز رفتار باؤنسر ان کے سر پر لگا جس پر انہیں طبی امداد لینا پڑی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی، آرچر دوسرے ٹیسٹ سے باہر

یاسر نے فواد کو چلتا کیا اور پھر سہیل خان کی بھی وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے نسیم نے شاداب کو شارٹ پچ گیند پر قابو کیا۔

عباس نے ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ حاصل کی۔

دن کے اختتام پر بابر اعظم کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے جس میں شان مسعود 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد رضوان نے 41 رنز بنائے تھے۔

دوسرے دن کے آغاز کے ساتھ ہی نسیم نے کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کو آؤٹ کر کے 249 رنز پر ٹیم وائٹ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر کی گرفتاری کا مطالبہ

محمد رضوان 54 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے اور ناقابل شکست رہے۔

ٹیم گرین کے نسیم شاہ نے 5، عباس نے 3 اور یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اب تک میچ کے دوسرے دن ٹیم گرین نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے ہیں، فخر زمان اور عابد علی اب تک بالترتیب عثمان شنواری اور سہیل خان کے ہاتھوں اپنی وکٹیں گنوا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024