• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی

شائع July 19, 2020 اپ ڈیٹ July 20, 2020
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گتا فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی نے متصل فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دے کر شہر بھر کی گاڑیوں اور اسنار کل کو طلب کرلیا۔

مزیدپڑھیں: کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

فیکٹری کے باہر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب واٹر بورڈ نے پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں ایریا پرنٹ میں واقع سروس لنڈھا کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے فوراً شدت اختیار کرگئی۔

فیکٹری ملازمین نے شکایت کی کہ فائربریگیڈ کو بروقت اطلاع فراہم کی گئی لیکن ان کا عملہ تاخیر سے پہنچا اور آگ نے دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ عملے کے مطابق ان کا عملہ 9 فائر ٹینڈرز، 10 واٹر باؤزرز اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: آئل ٹینکر کے حادثے کے باعث فیکٹری میں آتشزدگی

آگ کی شدت کے باعث متاثرہ فیکٹری اور متصل فیکٹریوں کی عمارتوں کے مخدوش ہونے کا خطرہ ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لانڈھی پراسیسنگ زون میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو خصوصی ہدایت جاری کردیں۔

وزیر اعلیٰ نے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو دیگر اداروں سے مدد حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

سید مراد علی شاہ نے لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں لگنے والی آگ کی مکمل انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

علاوہ ازیں لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں بے قابو آگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام واٹر ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرادیا اور ساتھ ہی ایم ڈی واٹر بورڈ نے فوری طور پر 20 واٹر ٹینکر آتشزدگی کے مقام پربھیجنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ: مسافر کوچ اور ٹینکر میں تصادم، 18 افراد جاں بحق

اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے پاک بحریہ بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم اور 3 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024