• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جاپانی وزیردفاع کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ٹیلی کانفرنس

شائع August 6, 2020
جاپانی وزیر کونو نے آرمی چیف سے ویڈیو کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا—فوٹو:بشکریہ جاپانی سفارت خانہ
جاپانی وزیر کونو نے آرمی چیف سے ویڈیو کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا—فوٹو:بشکریہ جاپانی سفارت خانہ

جاپان کے وزیردفاع کونو اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ٹیلی کانفرنس کے دوران کووڈ-19 اور دفاع سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں قائم جاپان کے سفارت خانے سے جاری بیان کےمطابق 'ویڈیو کانفرنس کے دوران دونوں فریقین نے عالمی سطح پر پھیلنے والی کوروناوبا جیسے مسائل پر دفاعی حکام کی جانب سے ادا کیے گئے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا'۔

مزید پڑھیں:جاپان کا پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 21 لاکھ ڈالر سے زائد تعاون کا اعلان

وزیردفاع کونو نے جاپان سیلف-ڈیفنس فورسز کی کروزشپ ڈائمنڈ پرنسز پر ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جو ایئرپورٹ پر اقدامات کے لیے سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان سیلف ڈیفنس فورسز انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور اپنی سرگرمیوں کے دوران انفیکشن سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے، جس کے باعث وہاں تعینات کوئی اہلکار وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔

جاپانی وزیر نے کہا کہ ایس ڈی ایف سینٹرل ہسپتال کیجانب سے دستاویزات کی بنیاد پر تجزیہ کیا جاتا ہے۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاکستان میں کیے گئے حالیہ اقدامات کی وضاحت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جاپانی وزیر نے دونوں ممالک کے لیے دوطرفہ مضبوط دفاعی تعاون کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کے اثرات کو مدنظررکھتے ہوئے فری اینڈ اوپن انڈو-پیسفک اقدامات کو بحال کرنا اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے گا

کووڈ-19 کے باعث پیدا ہونے والے حالات کےپیش نظر دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ آپس میں معلومات، آگاہی اور دفاعی حکام کی جانب سے کووڈ-19 پرقابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے حاصل نتائج کا تبادلہ کیا جائے گا۔

جاپانی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں خطرات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اور دونوں ممالک کی دفاعی پالیسی پر کووڈ-19 کے پڑنے والے اثرات کو نمایاں کیا جائے گا۔

آرمی چیف اور جاپانی وزیر کی ویڈیو کانفرنس میں ہونے والی بات چیت کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ دفاعی حکام کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے اور باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے یکم اپریل کو پاکستان میں قائم جاپان کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 'جاپان کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ذریعے 16 لاکھ 20 ہزار ڈالر اور 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر انٹرنیشنل آرگنائزین فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ذریعے حکومت پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس تعاون کا مقصد 'پاکستان کے عوام کو نوول کورونا وائرس کے اثرات کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کرنا ہے'۔

جاپانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ 'یہ تعاون پاکستان کی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا فوری کھوج لگانے اور اسی کے مطابق علاج میں مددگار ہوگا'۔

بعد ازاں 10 جون کو جاپان کی حکومت نے پاکستان کو زرعی زمینوں پر حملہ آور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے این جی اوز کے ذریعے کیڑے مار ادویات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024