• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پاکستان میں کورونا کے 627 نئے کیسز، 12 اموات کی تصدیق

شائع August 22, 2020 اپ ڈیٹ September 9, 2020
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں مصدقہ کیسز میں سے 93 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 4 ہے جس میں سے 2 لاکھ 73 ہزار 579 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 231 کی اموات ہوئی ہیں۔

آج (21 اگست) کو ملک میں 627 نئے کیسز اور 12 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 775 مریض صحتیاب ہوئے، مزید یہ کہ بلوچستان کے 20 اگست کے 21 مریضوں کی تصدیق کی رپورٹ 21 اگست کو سامنے آئی جبکہ خیبرپختونخوا کی گزشتہ اعداد و شمار کی 2 اموات کو ایڈجسٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر سے سامنے آنے والے اس کورونا وائرس کا پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا۔

اس کیس کے سامنے آتے ہی ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش سمیت مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھی تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا یا محدود کیا جاسکے۔

جس کے باعث مارچ میں اس وائرس کے کیسز کی تعداد کافی حد تک کم تھی، تاہم اپریل میں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور مئی میں کیسز کی تعداد کافی حد تک بڑھ گئی۔

تاہم جون کا مہینہ ایسا تھا جہاں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی اور یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے زائد اموات سامنے آنے لگیں۔

جس کے بعد جولائی کے مہینے میں صورتحال میں کچھ بہتری آنا شروع ہوئی اور یومیہ کیسز کی تعداد کم ہوگئی، تاہم اگست کے مہینے میں صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگئی اور یومیہ کیسز ہزاروں سے کم ہوکر سیکڑوں پر آگئے۔

اس کے علاوہ اموات کی شرح بھی کافی حد تک کم ہوکر یومیہ کے حساب سے یہ درجن یا 2 درجن کے اندر تک آگئی۔

آج (21 اگست) کو صورتحال کچھ اس طرح رہی۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 310 نئے مریض اور 7 اموات کا اضافہ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 638 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 310 کےنتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 691 ہوگئی۔

مزید یہ کہ 7 اموات نے صوبے میں کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد کو 2 ہزار 357 تک پہنچا دیا۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 158 نئے کیسز اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 158 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور کیسز کی مجموعی تعداد 95 ہزار 958 ہوگئی۔

اسی طرح مزید 2 افراد کے انتقال کرنے سے وہاں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 188 تک جاپہنچی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 28 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ان نئے کیسز کے بعد وہاں اب تک کی مجموعی تعداد 15 ہزار 453 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 57 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 35 ہزار 602 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ وسط اگست میں وبا سے دم توڑنے والے 2 مریضوں کو بھی اعداد و شمار میں شامل کیا گیا جس کے بعد یہاں اموات کی مجموعی تعداد 1246 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

محکمہ صحت بلوچستان کی یومیہ رپورٹ میں کورونا کے مزید 49 کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 473 ہوگئی۔

صوبے میں وبا سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد بلوچستان میں مجموعی اموات 141 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس مزید 21 افراد کو متاثر کرگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان 21 مریضوں سے وہاں مجموعی کیسز 2 ہزار 604 تک پہنچ گئے۔

آزاد کشمیر

ملک کے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کی وبا 4 افراد کو مزید متاثر کرگئی۔

یوں وہاں اب تک مجموعی طور پر متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 229 تک جاپہنچی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا تیزی سے صحتیاب ہونا ہے۔

ملک میں اب تک مجموعی کیسز میں سے 93 فیصد سے زائد صحتیاب ہوگئے ہیں جو دیگر باقی رہ جانے والے مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 775 افراد شفایاب ہوئے اور یوں مجموعی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 579 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 292004

اموات: 6231

صحتیاب: 273579

فعال کیسز: 12194

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 691 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 95 ہزار 958 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 35 ہزار 602 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 473 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 453، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 223 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 604 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ: 2357

پنجاب: 2188

خیبرپختونخوا: 1246

بلوچستان: 141

اسلام آباد: 175

آزاد کشمیر: 61

گلگت بلتستان: 63


پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 6 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024