کیا آپ نے پاکستان کے یہ 211 پکوان کھائے ہیں؟
پاکستانی کھانے نہ صرف یہاں کے عوام بلکہ دیگر خطوں میں بھی اپنے ذائقے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔
جس طرح پاکستان جغرافیائی طور پر ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے وہیں ہمارے ملک کے صوبوں اور علاقے اپنے اپنے مقامی کھانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور یہ کھانے ان علاقوں کی پہچان بھی ہیں۔
گوشت، سبزی، میٹھا، مٹھائی، پکوڑے یا سموسے سے لے کر بہت کچھ، پاکستان میں ہر طرح کے پکوان شوق سے کھائے جاتے ہیں اور ہر طرح کا ذائقہ دریافت کیا جاسکتا ہے۔
پاکستانی کھانوں کی اپنی اپنی خاصیت کی بنا پر ہی ایک آرٹسٹ نے پاکستان کے 211 کھانوں کا ایک نقشہ تیار کیا ہے۔
وژوئل آرٹسٹ اسام الطاف نے پاکستان بھر کے 211 روایتی کھانوں کا ایک نقشہ تیار کیا ہے جو دیکھنے میں ہی کافی ذائقے دار معلوم ہوتا ہے اور اس میں ہر صوبے میں موجود ڈِش کو اس کے ابتدائی مقام کی جگہ پر رکھا گیا ہے یوں تو ان میں سے اکثر کھانے دیگر علاقوں میں بھی کھائے جاتے ہیں۔
اسام الطاف نے یہ نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ جب انہوں نے اس حوالے سے معلومات جمع کرنا شروع کیں تو کئی ایسی ڈشز بھی سامنے آئیں جن سے وہ لاعلم تھے۔
اس نقشے میں پاکستان کے اکثر میٹھے پکوانوں کو سندھ کے روایتی کھانوں میں شامل کیا گیا ہے، جن میں لڈو، لوکی کا حلوہ، میٹھی سویاں، شاہی ٹکڑے، زردہ لب شیریں، میٹھی ٹکیاں، گل فردوس، پان آئسکریم، میٹھا پان، امرتس،کھوپرا پاک، قلاقند، پان پیڑا شامل ہیں۔
سندھ کے روایتی کھانوں میں لیمن سوڈا، رومالی روٹی، پاپڑ، گولا گنڈا، فالسے کا شربت، آلو کی بھجیا کے ساتھ کچوری، چنا چاٹ، تافتان، پراٹھے، قورمہ، پاپڑ، بریانی، پراٹھا رولز، لکھمی، کوفتے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کے کھانوں میں انڈے والا برگر، بادام کا شربت، املی کی چٹنی، دھاگے والے کباب، حلیم، پرانز مسالا، کریب کلا لالی پاپز، دالچا، پاپلیٹ فش فرائی، مرغ مسلم، زمین دوز مچھلی، رزالا، طائری، فرنی، پسندے،نرگسی کوفتہ، کٹاکٹ، بینگن کا بھرتا، دہی پھلکی، اچار گوشت، دال کا حلوہ بھی شامل ہیں۔
سندھ کے کھانوں میں مرچوں کا سالن، شامی کباب، چانپ، بن کباب، اچار، تربوز افزا، آلو کی ترکاری، نہاری، روٹھ، زیرے کا شربت سکنجبین، ورقی شامل ہیں۔
بلوچستان کے روایتی کھانوں میں سجی، کھڈی کباب، دم پخت، مچھلی کڑی (بریانی، کڑی) شامل ہیں۔
پنجاب کے کھانوں میں پتیسا، شکر پارے، مربہ، دودھ سوڈا، بالو شاہی، گٹا کینڈی، کھویا قلفی، جلیبی، برفی، متنجن، چکی مرونڈا، قلفہ فالودہ، ستو، گچک حبشی حلوہ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب کے کھانوں میں قیمہ بھرے کریلے، لڈو پیٹھی، دہی بھلے، گول گپے یا پانی پوری، بیسن والا نان، آلو بخارے کی چٹنی، توا پیس، اوجڑی، راہو مچھلی، پکوڑہ کڑی، چکڑ چھولے، مرغ چھولے، سلطان دال، سری پائے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں میٹھی لسی، حلوہ پوری، مال پوڑہ، کریم فروٹ چاٹ، بیسن کی روٹی، کھویا کھجور، روڑی، گجریلا، گلاب جامن، کچنار گوشت، پٹھورے، خوبانی کی چٹنی، ربڑی دودھ، املی آلو بخارا شربت، پیٹھے کا حلوہ بھی پنجاب کے کھانوں میں شامل ہیں۔
گڑ والے چاول، بٹیر، تیتر، چڑے، سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی، انڈا پراٹھا، سوجی کا حلوہ، سوہن حلوہ، نمک پارہ، خوبانی کی چٹنی، کتلما، کنا گوشت، بن شیرمال، حریسہ، اروی گوشت، گردے، مسالا بھرے ٹینڈے، روغنی نان، تندوری چرغہ، پلاؤ، نان ختائی، سفید مکھن، دیسی گھی۔
خیبرپختونخوا کے روایتی کھانوں میں ٹھنڈآئی یا سردائی، قہوہ، خشک میوہ جات، شروکوت اولاک(والنٹ بریڈ)، بولانی، اوش، شکر قندی، بھٹہ، منتو، ٹراؤٹ مچھلی، یخنی، نمکین گوشت، چپلی کباب، نمکین گوشت، کڑاہی، سبز چائے، کابلی پلاؤ، پشاوری آئسکریم شامل ہیں۔
کشمیری کھانوں میں مودور پلاؤ، گلابی چائے، کشمیری فرائیڈ رائس، شب دیگ، باقر خانی، رگن جوش کو شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نقشے میں شامل گلگت بلتستان کے کھانوں میں پھتی، پامیر کزین، شوپان، چاپ شورو، گیالنگ یا گو-لی، بکری کے دودھ کا پنیر، ڈوڈو سوپ شامل ہیں۔
پاکستان کے عام کھانوں میں خالص دہی، لوکی کا رائتہ، شیر خرمہ، دال چاول، انڈا گھوٹالا، پھینیاں، سیخ کباب، بھنڈی مسالا، تکہ بوٹی، تڑکا دال، دال ماش، کھچڑی، کلیجی کباب، گھیہ کدو، چائے، گولا کباب، چکن مغلئی، کلچہ، آلو گوشت، گنے کا شربت، برین مسالا، چائے، ٹوئسٹ پف پیسٹری، تندوری روٹی، تمام اقسام کے شیکس، کڑک چائے شامل ہیں۔
پاکستان فوڈز میپ کا اعلیٰ ریزولیشن کا میپ یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
تبصرے (2) بند ہیں